ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کونکن ریلوے کا ’بجلی کرن‘ منصوبہ۔ کنداپور کے بیجور سے شمالی کینرا کے کمٹہ تک ہوامکمل 

کونکن ریلوے کا ’بجلی کرن‘ منصوبہ۔ کنداپور کے بیجور سے شمالی کینرا کے کمٹہ تک ہوامکمل 

Mon, 16 Sep 2019 13:34:37    S.O. News Service

کاروار16/ستمبر (ایس او نیوز) کونکن ریلوے نے 2020میں ریلوے کے بجلی کرن (الیکٹری فکیشن) کا کام مکمل کرنے منصوبہ بنایا ہے اور اس کے تحت کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔

کونکن ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فی الحال کنداپورتعلقہ کے بیجور سے گوا تک 200کلو میٹر کے فاصلے پر یہ کام جاری ہے۔اور اب تک ضلع شمالی کینرا کے کمٹہ تک بجلی کرن کاکام مکمل ہوگیا ہے۔اس کے آگے روہا سے ویرنا تک 430کلومیٹر اورویرنا سے توکورو تک 430کلو میٹر تک کے فاصلے پر دو الگ الگ ٹھیکیداروں کی جانب سے کام جاری ہے۔امید جتائی گئی ہے کہ دسمبر2020تک بجلی کرن کا کام صد فی صد مکمل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ کونکن ریلوے کے ذریعے ٹرینیں تاحال ڈیزل پر چلائی جارہی ہیں۔ کونکن ریلوے کے مطابق ہرسال میں ڈیزل پر 200کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اب بجلی کرن کی وجہ سے سالانہ ایندھن خرچ میں 80کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ بجلی کرن کے ساتھ جہاں جہاں ضرورت ہوگی وہاں ریلوے ٹریک کوسنگل لائن سے ڈبل لائن کردیا جائے گا۔اور اس سلسلے میں روہا سے ویر تک 46کلو میٹر کے فاصلے پر یہ کام چل رہا ہے۔جبکہ جملہ 140کلو میٹر تک ڈبل لائن کرنے کی تجویز وزار ت ریلوے کے زیر غور ہے۔


Share: